سرینگر کے تاربل، نوا کدل علاقے میں منگل کی صبح معراج الدین نامی ایک شخص کے گھر سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے ارد گرد کے دیگر رہائشی مکانوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔
سرینگر: آگ بجھانے کی کوشش کے دوران 5 افراد زخمی - آگ نمودار
جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آتشزدگی کے دوران ایک سے زائد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ اس حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سرینگر: آگ بجھانے کی کوشش کے دوران 5افراد زخمی
مقامی لوگوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جس دوران 5 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔