اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں مزید 5 بستیاں 'مائیکرو کنٹینمنٹ زون' قرار

سرینگر ضلع انتظامیہ نے کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر شہر کے پانچ مزید علاقوں کو مختصر بندشوں والے علاقے یعنی 'مائیکرو کنٹینمنٹ زون' قرار دے دیا ہے۔

سرینگر میں مزید5بستیاں ’مائیکرو کنٹینمنٹ زون‘ قرار
سرینگر میں مزید5بستیاں ’مائیکرو کنٹینمنٹ زون‘ قرار

By

Published : Apr 20, 2021, 7:25 PM IST

ڈپٹی کمشنر سرینگر اعجاز اسد نے سماجی رابط گاہ ٹویٹر کے ذریعے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ میرک آباد شالیمار، حیدر کالونی، کل خان گلی اپر صورہ بژھ پورہ، فردوس کالونی زڈی بل اور غزالی آباد لین نمبر ون ایچ ایم ٹی کے ساتھ ساتھ شاہ انور کالونی لین نمبر ٹو بٹہ مالو کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ان علاقوں کی ناکہ بندی کرکے ہر طرح کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 50 اور 75 میٹر والے علاقے میں پابندی کا نفاذ عائد رہے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ بندش والے زون قرار دئے گئے علاقوں کی سخت نگرانی کرنے اور لوگوں کی نقل وحرکت کو مسدود کرنے کی خاطر سخت احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

ان علاقوں میں لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے اعلانات کئے جا رہے ہیں جس میں لوگوں کو گھروں میں رہنے اور بلا عذر و ضرورت باہر آنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details