سرینگر: شہرہ آفاق جھیل ڈل کے 5.1 کلو میٹر طویل قدیم شمالی فرنٹ کو موسم سرما سے قبل سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا جس سے وہ بغیر کسی پریشانی کے گرد و پیش کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
جھیل ڈل کے اس شمالی فرنٹ کی تعمیر و ترقی سرینگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری ہے جس کی تکمیل رواں برس کے ماہ نومبر تک متوقع ہے۔سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے کمشنر اطہر عامر خان کا کہنا ہے کہ ہمارے اہم ترین پروجیکٹوں میں شمار ہونے والے اس پروجیکٹ کا کام ماہ نومبر تک مکمل ہوجائے گا۔
Dal Lake Northern Front جھیل ڈل کے شمالی فرنٹ کو موسم سرما سے قبل کھول دیا جائے گا،ایس ایم سی کمشنر - ڈل جھیل شمالی فرنٹ
ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'نشاط سے حبک تک قریب 5.1 کلو میٹر طویل جھیل ڈل کا شمالی فرنٹ سرینگر اسمارٹ سٹی کے تحت ہمارے پروجیکٹوں میں سے ایک اہم پروجیکٹ ہے'۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اگلے 40 سے 50 دنوں میں اس کو سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔
Published : Oct 6, 2023, 4:34 PM IST
مزید پڑھیں:
- ایڈونچر ٹورزم کا مرکز بنتا دکھائی دے رہا ڈل جھیل
- نیا منصوبہ ڈل اور نگین جھیلوں کو تحفظ فراہم کریں گا، ڈاکٹر بشیر احمد
- آبی کھیلوں کی طرف وادی کے نوجوانوں کا بڑھتا رجحان
294 مربع کلو میٹروں پر پھیلے سرینگر شہر کو ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے شروع کئے گئے اسمارٹ سٹی مشن کے لئے منتخب شدہ شہروں میں سے ایک شہر ہے۔سرینگر میں ماہ مئی کے اواخر میں منعقدہ جی ٹوئنٹی ورکنگ ٹورزم گروپ کے اجلاس سے قبل کئی پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا۔اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سال 1952 میں قائم شدہ مشہور پولو ویو مارکیٹ کی سر نو تعمیر و تجدید کی گئی۔
سرینگر کے تجارتی مرکز لال چوک میں واقع گھنٹہ گھر کو سر نو تعمیر کیا گیا اور اس کے علاوہ جہلم ریور فرنٹ اور مولانا آزاد روڈ کو بھی مکمل کیا گیا۔اس پروجیکٹ کے تحت سری نگر میں سمارٹ الیکٹرک بسوں کو بھی متعارف کیا گیا۔
(یو این آئی)