جہاں ملک کی دیگر ریاستوں میں آج سے رواں مہینے کے آخر تک عوام کو کچھ رعایتں فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان رعایتوں میں کھلاڑیوں کے لئے میدان اور اسٹیڈیم کھولا جانا، انٹر اسٹیٹ بس خدمات بحالی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ وہیں جموں و کشمیر انتظامیہ ان ریایتوں کے تعلق سے آنے والے روز فیصلہ لے گی۔
کشمیر: لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ شروع
کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے تحت عائد لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ آج سے ملک بھر میں شروع ہوا۔
کشمیر: لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ شروع
ملک بر میں لاک ڈاؤن کے دوران ریایتو کے علان سے وادی کی عوام میں بھی کافی اُلجھن پیدہ ہو گئی جس وجہ سے وہ سڑکوں پر نکل آئے۔ تاہم سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اُن سب کو سمجھاتے اور واپس گھروں کی اور روانہ کرتے دکھائی دیے رہے ہیں۔
وہیں آج صبح سرینگر شہر میں پانچ ڈاکٹروں کی رپورٹ کورونا وائرس سے مثبت آنے کے بعد عوام میں مزید تشویش پیدا ہوئی ہے۔