جموں و کشمیر میں 18 ماہ بعد تیز رفتار فور جی انٹرنیٹ بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو فور جی انٹرنیٹ کی بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے بھی حامی مل چکی ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ آج شام تک لیا جانا ہے'۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ 'سرینگر اور بڈگام سمیت چار اضلاع میں فور جی کی بحالی کا امکان ہے، فور جی کی بحالی آج شام تک ہو سکتی ہے یا پھر چند روز بھی لگ سکتے ہیں۔'