اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں 4جی انٹرنیٹ عنقریب بحال ہو سکتا ہے

سولہ مہینے سے زائد عرصے سے بند تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ (4G) ممکنہ طور پر دسمبر کے آخر میں بحال کیا جا سکتا ہے۔

جموں و کشمیر میں 4Gانٹرنیٹ عنقریب بحال ہو سکتا ہے
جموں و کشمیر میں 4Gانٹرنیٹ عنقریب بحال ہو سکتا ہے

By

Published : Dec 23, 2020, 4:47 PM IST

Updated : Dec 24, 2020, 9:20 AM IST

سنہ 2020کے اختتام سے قبل جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں تیز رفتار انٹرنیٹ (4G) بحال ہونے کے احکامات صادر کیے جا سکتے ہیں۔

ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے باوثوق ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ 25 دسمبر کے بعد جموں و کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ (4G) بحال کیا جائے گا۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اس نے کہا کہ اس ضمن میں عنقریب ہی نوٹیفکیشن جاری کی جا سکتی ہے۔ تاہم اس ضمن میں گورنر انتظامیہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس 5 اگست کو جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو دو وفاقی علاقوں میں تقسیم کیے جانے سے قبل ہی مرکزی سرکار نے مواصلاتی نظام کو معطل کیا تھا۔

رواں برس سست رفتار انٹرنیٹ (2G) بحال ہونے کے باوجود تیز رفتار انٹرنیٹ (4G) پر گزشتہ 500دنوں سے زیادہ عرصے سے پابندی برقرار ہے۔

گرچہ انتظامیہ نے رواں برس اگست کے مہینے میں وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل اور صوبہ جموں کے ضلع ادھمپور میں 4جی خدمات کو بحال کیا تھا تاہم باقی دیگر اضلاع میں 4جی انٹرنیٹ بحال نہیں کیا گیا۔

Last Updated : Dec 24, 2020, 9:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details