جموں و کشمیر انتظامیہ نے تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے 15 اپریل تک 4 جی انٹرنیٹ سروس کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے- جمعہ کی شام یو ٹی انتظامیہ کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں یہ واضح کیا گیا کہ جموں کشمیر میں فلحال 2 جی انٹرنیٹ خدمات کو جاری رکھا جائے گا اور 15 اپریل تک 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی برقرار رکھی جائے گی-
خیال رہے کہ جب سے 2 انٹرنیٹ کو جموں و کشمیر میں بحال کیا گیا تب سے انتظامیہ 4 جی انٹرنیٹ پر عاید پابندی میں بار بار توسیع کی جارہی ہے اور اس طرح سے یہاں مسلسل تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں-