اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے 4650 نئے کیسز - etv bharat urdu

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 191869 ہو گئی ہے۔

covid-19
covid-19

By

Published : May 4, 2021, 8:11 PM IST

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کافی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یوٹی میں اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔

جموں کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4650 مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ ان چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مہلک بیماری سے 1878 صحت یاب ہوئے ہیں۔ وہیں 37 افراد کی موت ہوئی ہے۔

نئے معاملوں کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 191869 ہو گئی ہے۔

اب تک یو ٹی میں اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے 2458 اموات ہوئی ہیں جبکہ 152109 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں 3187 میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ جبکہ سرینگر میں آج بھی ایک ہزار سے زائد معاملے سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرینگر میں 1311 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں بارہمولہ 352، بڈگام386، پلوامہ 240، کپواڑہ 96، اننت ناگ 417، بانڈی پورہ 107، گاندربل 31، کولگام 162 جبکہ شوپیاں میں 85 افراد میں یہ وائرس پایا گیا ہے۔

ادھر جموں خطے میں آج 1463 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع جموں میں 598، ادھمپور 220 راجوری 205، ڈوڈہ 81، کٹھوعہ 134، سانبہ 50، کشتواڑ 15، پونچھ 72 رامبن 49 اور ریاسی سے 39 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔

یوٹی میں اب فعال معاملے سینتیس ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں اور اس طرح اب یہاں 37302 فعال معاملے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details