اردو

urdu

ETV Bharat / state

نقل مکانی کرنے والے 38 سو مہاجر واپس کشمیر لوٹے ہیں: جی کشن ریڈی - کشمیری مہاجر

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم کے خصوصی پیکیج کے تحت ملازمت حاصل کرنے کے لیے 38 سو کشمیری مہاجرین جموں و کشمیر واپس لوٹے ہیں۔

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی
مرکزی وزیر جی کشن ریڈی

By

Published : Mar 17, 2021, 9:46 PM IST

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے ایوان بالا میں کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران 3 ہزار 8 سو کشمیری مہاجر جموں و کشمیر واپس آئے ہیں۔ ان میں سے 520 مہاجرین ایسے ہیں جو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وزیر اعظم کے خصوصی پیکیج کے تحت نوکری لینے کے لیے جموں و کشمیر لوٹے ہیں۔

جی کشن ریڈی نے کہا کہ 1990 کی دہائی میں عسکریت پسندی کی وجہ سے کشمیری پنڈتوں نے وادی سے نقل مکانی کی تھی، انہیں اب وزیر اعظم پکیج کے تحت ملازمت فراہم کرکے وادی واپس لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پیکج کے تحت ملازمت حاصل کرنے کی غرض سے گزشتہ چند برسوں کے دوران 3800 مہاجرین کو وادی واپس لایا گیا ہے۔ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد 520 امیدوار نوکریوں کے سلسلے میں کشمیر واپس لوٹے ہیں۔

ریڈی نے کہا کہ انتخاب کے عمل کو کامیابی سے مکمل کرنے پر 2021 میں اسی پالیسی کے تحت مزید دو ہزار مہاجر امیدوار بھی یونین ٹیریٹری میں واپس آجائیں گے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ سنہ 1990 میں قائم ریلیف آفس کی ایک رپورٹ کے مطابق 44 ہزار 167 ایسے کشمیری مہاجر فیملیز ہیں جنہوں نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے وادی سے نقل مکانی کی ہے۔ ان میں سے 39 ہزار 782 ہندو مہاجر فیملیز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details