اردو

urdu

ETV Bharat / state

Killings in J&K Post A370 Abrogation: دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد 366 عسکریت پسند، 96عام شہری، 81 سیکورٹی اہلکار ہلاک - کشمیری پنڈتوں کی وطن واپسی

مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں 96 عام شہری، 366 عسکریت پسندوں سمیت 81 سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک Killings in J&K Post A370 Abrogation ہوئے ہیں۔ وہیں، مرکزی حکومت کی جانب سے کشمیری پنڈتوں کی وطن واپسی Return of Kashmimri Pandits کی خاطر سنجیدہ اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔

Killings in J&K Post A370 Abrogation :دفعہ 370کی منسوخی کے بعد 366عسکریت پسند، 96عام شہری، 81سیکورٹی اہلکار ہلاک
Killings in J&K Post A370 Abrogation :دفعہ 370کی منسوخی کے بعد 366عسکریت پسند، 96عام شہری، 81سیکورٹی اہلکار ہلاک

By

Published : Dec 8, 2021, 6:59 PM IST

راجیہ سبھا میں ممبران کی جانب سے پوچھے گئے تحریری سوال کے جواب میں امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیا آنند رائے Nityanand Rai نے کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ Abrogation of Article 370 کے بعد جموں و کشمیر میں 96 عام شہری اور 366 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں حالات معمول پر Kashmir Situation post 370 آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں کے دوران کئی کشمیری پنڈت در بار مو کے سلسلے میں جموں منتقل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں قیام امن کی خاطر مرکزی حکومت کی جانب سے زمینی سطح پر ٹھوس اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے حالات Kashmir Situation Post 370 پر نظر رکھ رہی ہے اور کسی کو بھی پُر امن حالات کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details