اردو

urdu

ETV Bharat / state

متعدد افسر اور ملازم بدعنوانی اور رشوت کے الزام میں معطل - انسد رشوت ستانی

بدعنوانی کی پاداش میں محکمہ امور صارفین، سیول سپلائز و عوامی تقسیم کاری، ٹرانسپورٹ، محکمہ مال،پی ایچ ای اور محکمہ جنگلات و ماحولیات کے افسران اور ملازمین کو معطل کیا گیا۔

35 افسر اور ملازم بدعنوانی اور رشوت معاملات میں معطل
35 افسر اور ملازم بدعنوانی اور رشوت معاملات میں معطل

By

Published : Nov 19, 2020, 6:44 PM IST

جموں و کشمیر میں انسداد رشوت ستانی مہم جاری رکھتے ہوئے انتظامیہ نے کئی محکمہ جات کے افسران اور ملازمین کو بدعنوانی کی پاداش میں معطل کر دیا ہے۔جن میں محکمہ امور صارفین ، سیول پلائز و عوامی تقسیم کاری، ٹرانسپورٹ، محکمہ مال،پی ایچ ای اور محکمہ جنگلات و ماحولیات کے افسران اور ملازمین شامل ہیں۔

جن 35 افسران اور ملازمین کی بدعنوانی یا رشوت ستانی کے معاملات میں معطلی عمل میں لائی گئی ہے ان میں خوراک سیول سپلائیز و عوامی تقسیم محکمے کے 5 ملازمین، ٹرانسپورٹ کے 2، محکمہ مال کے اور محکمہ دیہی ترقی کا ایک ایک ، محکمہ جنگلات و ماحولیات کے 24 جبکہ محکمہ پی ایچ ای کے 2ملازمین شامل ہیں۔

ان سرکاری افسران کے خلاف ویجیلنس اور دیگر اداروں میں رشوت ستانی ،مالی خوردبرد اور دیگر بدعنوانیوں سے متعلق پہلے ہی معاملات درج تھے۔ مذکورہ تمام 35 سرکاری افسران اور ملازمین کو تاحکم ثانی معطل کردیا گیا ہے۔ ان کے خلاف درج کیسوں کی تحقیقات میں تیزی لائی گئی ہے۔

اس دوران جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے ریاستی ویجیلنس محکمہ کو ضلع سطح پر بھی اپنی تحقیقات میں سرعت لانے کی ہدایت دی ہے۔ وہیں ایل جی نے مختلف تحقیقاتی اداروں بشمول اینٹی کرپشن بیورو ،ویجی لنس آرگنائزیشن اور کرام برانچ کے حکام کو یہ ہدایت دی تھی کہ وہ ایسے افسران اور ملازمین کے خلاف درج کیسوں کا جائزہ لے کر ان کی فہرست فراہم کریں۔جن پر رشوت ستانی، بدعنوانی اور اپنے اختیارات کا ناجائز یا غلط استعمال کئے جانے سے متعلق معاملات درج یا زیر سماعت ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details