اردو

urdu

ETV Bharat / state

Missing Andhra Pradesh Pilgrims Traced: آندھرا پردیش کے 37 میں سے 35 لاپتہ یاتریوں کا سراغ - اہم خبر امرناتھ یاترا 2022

حکام نے کہا کہ آندھرا پردیش کے 37 یاتریوں میں سے 35 یاتریوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور وہ بحفاظت اپنی ریاست پہنچ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق دو یاتری تاحال لاپتہ ہیں، جن کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جاری ہیں۔ Missing Andhra Pradesh Pilgrims Traced

35-missing-pilgrims-out-of-37-from-andhra-pradesh-traced-jk-admn
آندھرا پردیش کے 37 میں سے 35 لاپتہ یاتریوں کا سراغ

By

Published : Jul 11, 2022, 5:20 PM IST

سرینگر:جمعہ کے روز امرناتھ گُپھا کے نزیک بادل پھٹنے ایک واقعے میں 17 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ فوج ، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، جموں و کشمیر پولیس، آئی ٹی بی پی نے مشترکہ طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ Cloudburst at Amarnath Cave

گذشتہ روز یہ خبریں موصول ہو رہی تھی کہ آندھر پردیش کے 37 یاتری بادل پھٹنے کے واقعہ کے بعد لاپتہ ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے پیر کے روز کہا کہ آندھرا پردیش کے 35 یاتریوں کا سراغ لگایا گیا ہے اور وہ بحفاظت آندھرا پہنچ گئے ہیں، جب کہ دو ابھی تک لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کے دو یاتری گنیشٹی سودھا اور کوٹھا پاروتی تاحال لاپتہ ہیں، جن کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جاری ہیں۔ Missing Andhra Pradesh Pilgrims Traced

آندھرا پردیش کے 37 میں سے 35 لاپتہ یاتریوں کا سراغ

وہیں ایڈیشنل ریذیڈنٹ کمشنر آندھرا پردیش ہمانشو کوشک کی طرف سے جاری کردہ ایک خط میں کہا گیا ہے کہ 37 لاپتہ یاتریوں میں سے 35 کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور وہ بحفاظت ریاست واپس لوٹ رہے ہیں۔ تاہم مبینہ طور پر 2 افراد لاپتہ ہیں۔خط میں انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش حکومت جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی ریسکیو آپریشن کی تعریف کرتی ہے۔AP Govt on Missing Pilgrims

بھارتی فضائیہ کے ایئر کموڈور پنکج متل نے آج پریس کانفرنس کے دوران ریسکیو آپریشن کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گُپھا کے پاس چلائے جارہے ریسکیو آپریشن کا بڑا حصہ مکمل کر لیا گیا۔نہوں نے کہا کہ آئی اے ایف نے امرناتھ سانحہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران 112 مشن انجام دیے جن میں 130 افراد کو سرینگر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد میں 123 یاتری زخمی ہوئے جب کہ 17 ہلاکتیں ہوئیں۔ موصوف فضائیہ افسر نے کہا کہ بھارتہ فضائیہ نے 29 ٹن لوڈ جس میں آلات، این ڈی آر ایف ریسکیو ٹیمیں، انجینئرز، ڈاگ اسکواڈ کو جائے حادثہ پر پہنچایا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کی پہاڑیوں میں واقع امرناتھ گُپھا کے نزدیک جمعہ کے روز بادل پھٹنے کے ایک واقعے میں 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ بادل پھٹنے کا یہ واقعہ شام کے قریب پانچ بجے پیش آیا جس کے بعد کئی ڈھلانوں سے پانی تیز بہاؤ کے ساتھ نیچے آیا اور ایک ریلے کی شکل اختیار کرگیا۔

قابل ذکر ہے کہ سطح سمندر سے 13000 فٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا کے لیے تاحال سوا تین لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے اور انتظامی مشینری کی جانب سے بھی یاتریوں کی حفاظت اور قیام و طعام کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details