اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے 346 نئے کیسز - کشمیر میں کووڈ سے موت

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 346 نئے پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں، جس کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 11،173 ہوگئی ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا کے 346 نئے کیسز
جموں و کشمیر میں کورونا کے 346 نئے کیسز

By

Published : Jul 14, 2020, 10:54 PM IST

تفصیلات کے مطابق خطے جموں میں 56 کیسز جبکہ وادی کشمیر میں 290 کیسز سامنے آئے ہیں۔ علاوہ ازیں 9 افراد کی موت بھی ہوئی ہے، جن میں سے ایک جموں سے ہے اور 8 کشمیر سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 128 کورونا مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جن میں سے 100 کشمیر سے ہیں جبکہ 28 جموں سے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے ڈسچاج کیا گیا ہے۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 127 کیسز، اننت ناگ میں 58 پلوامہ میں 49، بانڈی پورہ میں 16، بڈگام اور ڈوڈہ میں بالترتیب چودہ کیسز، شوپیاں، بارہمولہ، جموں میں گیارہ گیارہ، کٹھوعہ اور راجوری میں بالتریب دس، کولگام میں 7، کشتواڑ میں 5، گاندربل میں 4، کپواڑہ اور ریاسی میں تین تین، رامبن، سانبہ اور پونچھ میں ایک ایک پازیٹیو کیس پائے گئے ہیں۔

نوڈل افسر ڈاکٹر جی ایچ یتو نے بتایا کہ سکمز صورہ کی لیبارٹری میں 2424 سیمپلز کی جانچ کی گئی جن میں سے 117 پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد 11،173 تجاوز کر گئی ہے، جن میں سے 4755 فعال ہیں اور 6223 صحتیاب ہو گئے ہیں اور 195 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ 4،66،333 سیمپلز کی جانچ کی گئی ہے جن میں سے 14 جولائی تک 4،55،160 کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details