اردو

urdu

ETV Bharat / state

Obesity In Kashmir کشمیر میں 33 فیصد آبادی موٹاپے کی شکار

سنہ 2020 میں مالک سطح پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق وادی کشمیر میں 33 فیصد افراد میں موٹاپے کی بیماری ہونے انکشاف کیا گیا ہے، جس میں چربی اور وزن کا بڑھنا شامل ہیں۔ یہ خطرناک، ازیت ناک اور جان لیوا بیماری بڑی سرعت سے مرد، بچوں اور خاص طور پر عورتوں کو اپنی گرفت میں لیتی ہے۔Obesity In Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 15, 2022, 8:22 PM IST

سرینگر:ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی ماٹاپے کی بیماری بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور یہ خطرناک،ازیت ناک اور جان لیوا بیماری ہے جو کہ بڑی سرعت سے مرد،بچوں اور خاص طور پر عورتوں کو اپنی گرفت میں لیتی جارہی ہے۔ 2020 میں مالک سطح پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق وادی کشمیر میں 33 فیصد افراد میں موٹاپے کی بیماری ہونے انکشاف کیا گیا ہے، جس میں چربی اور وزن کا بڑھنا شامل ہیں۔Obesity In Kashmir

کشمیر میں 33 فیصد آبادی موٹاپے کی شکار
کشمیر میں موٹاپے جیسی خطر ناک بیماری کے بڑھتے رجحان کو مد نظر رکھ کر جی ایم سی سرینگر میں پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ جنرل اینڈ منیمل ایکسس سرجری آپریشن کے ذریعے علاج کیے جانے سے متعلق بیماروں اور عام لوگوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں تاکہ لوگوں کو اس بیماری کے خطرات اور خاص کر علاج و معالجہ سے متعلق جانکاری فراہم ہوسکے۔ Awareness On Obesityموٹاپا بذات خود ایک بیماری ہے مگر موٹاپہ نہ صرف ذیابطیس، بلڈ پریشر،اعصابی تناؤ ،جوڑوں کی بیماری ،اضافی کولیسٹرول، پتے کی پتھر اور انتڑیوں کی بیماری کو جنم دیتا ہے بلکہ نفسیاتی امراض بھی اس سے پیدا ہوتے ہیں یعنی موٹاپا انسان کو جسمانی ہی نہیں بلکہ ذہنی طور بھی ناکارہ بنا دیتا ہے۔


تحقیق میں کہا گہا ہے کہ موٹاپے سے مختلف قسم کے کینسرز سے مبتلا ہوکر لوگ اپنی جانیں گنوا سکتے ہیں اور یہ ثابت ہوچکا ہے کہ مریض پستان،بچہ دانی ریکٹم، گردوں، لبلے ، جگر،معدے، پروسٹیٹ اور خوراک کی نالی کے سرطان میں مبتلا ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:Anti-obesity Injection: موٹاپے کو انجیکشن سے دور کیا جائے گا

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید سامان کہتے ہیں کہ موٹاپے کے شکار مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا علاج ادویات سے نہ ہونے کی صورت میں باریٹرک سرجری سے بھی کیا جاتا ہے اور اس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔Weight loss Surgeries

رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں تقریباً 1.24 کروڑ لوگ موٹاپے سے پریشان ہیں۔ ان میں سے 13 لاکھ سے زیادہ لوگ ایسے ہیں جو کسی اور بیماری میں بھی مبتلا ہیں۔ بھارت میں بھی موٹاپا ایک بیماری کے طور پر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Weight Loss Tips ایسی غذائیں جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details