31 رکنی پارلیمانی وفد بدھ کے روز وادی کشمیر کا دورہ کریگا - Parliamentary Delegation to visit valley
31 ممبران پر مشتمل پارلیمانی وفد بدھ کے روز سیاحت ، ثقافت ، سڑک اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کا جائزہ لینے کے لیے وادی کشمیر آرہا ہے۔
31 رکنی پارلیمانی وفد بدھ کے روز وادی کشمیر کا دورہ کریگا
جموں و کشمیر انتظامیہ کے اسپیشل سکریٹری اور سکریٹری سیاحت سرمد حفیظ نے پارلیمانی وفد کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "وفد کے ممبران محکمہ سیاحت کے عہدیداروں اور محکمہ سے وابستہ دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کریں گے۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "وفد وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)، جے اینڈ کے یو ٹی کے افسران سے بھی ملاقات کریں گے۔