سرینگر ضلع انتظامیہ نے شہر کے مزید تین علاقوں کو مختصر بندشوں والے علاقے - مائیکرو کنٹینمنٹ زون - قرار دے دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سرینگر اعجاز اسد نے سماجی رابط گاہ کے ذریعے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں صدر بل نزدیک مسجد امیر حنفیہ، براری پورہ سیکہ ڈافر اور ملک یار فتح کدل علاقوںکو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل میرک آباد شالیمار، حیدر کالونی، کل خان گلی اپر صورہ بژھ پورہ، فردوس کالونی زڈی بل اور غزالی آباد لین نمبر ون ایچ ایم ٹی کے ساتھ ساتھ شاہ انور کالونی لین نمبر ٹو بٹہ مالو کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دے دیا گیا تھا۔