اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmiri Students Beaten in Punjab: پنجاب میں تین کشمیری طلباء کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا - کشمیر کے تین طلباء کی پار پیٹ

پنجاب کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کشمیر کے تین طلباء کو پار پیٹ کا نشانہ بناکر Kashmiri Students Beaten in Punjab انہیں لہو لہان کر دیا گیا۔

پنجاب میں تین کشمیری طلباء کا زد و کوب
پنجاب میں تین کشمیری طلباء کا زد و کوب

By

Published : Jan 19, 2022, 2:08 PM IST

وادی کشمیر سے باہر ریاستوں/مرکزی زیر انتظام علاقوں میں کشمیریوں پر حملے کی ایک اور واردات میں ریاست پنجاب میں زیر تعلیم کم از کم تین طلباء کے ساتھ مار پیٹ Kashmiri Students Beaten in Punjabکا واقعہ سامنے آیا ہے۔

مار پیٹ کیے گئے طلبہ کے ایک ساتھی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ ’’پیر کے روز تقریباً رات کے دس بجے کچھ غنڈوں نے طلباء کی رہائش گاہ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور انہیں گھسیٹ کرKashmiri Students Beaten in Punjab پھر بے رحمی سے مارنے لگے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’قریب 30 لوگوں پر مشتمل غنڈوں کے گرہو نے انکے ساتھ گالی گلوچ کے علاوہ انتہائی سخت مار پیٹ کی۔‘‘

ریاست پنجاب میں زد و کوب کیے جانے والے دو طلباء ضلع بڈگام جبکہ تیسرا طالب علم ضلع بارہمولہ سے ہے۔ تینوں کی شناخت پوشیدہ رکھی گئی ہے۔

تینوں کشمیروں کو زخمی حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا Kashmiri Students Thrashedجہاں انکی مرہم پٹی کے بعد انہیں ڈسچارج کیا گیا۔

مزید پڑھیں:راجستھان میں کشمیری طلبا کے ساتھ مار پیٹ

زد و کوب کیے جانے والے طلباء کے ساتھی نے مزید کہا: ’’دو طالب علم رامیشور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (RIMIT) میں زیر تعلیم ہیں جبکہ تیسرا شخص گُرو گوبند سنگھ کالج آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (GGSCMT) میں زیر تعلیم ہے۔‘‘

طالب علم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’پولیس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے اور مجرموں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا رہا۔‘‘ تاہم، پنجاب پولیس Punjab Policeنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’(مار پیٹ کی) شکایت کو کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details