اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

An earthquake in Jammu and Kashmir جموں و کشمیر میں ریکٹر اسکیل پر 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

earthquake in kashmir
earthquake in kashmir

By ANI

Published : Jan 4, 2024, 6:54 AM IST

Updated : Jan 4, 2024, 11:49 AM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں دوران شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.9 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 12 بجکر 38 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.9 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دو روز قبل 2 جنوری کو جموں وکشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

قبل ازیں سرحدی ضلع کپوارہ میں 30 دسمبر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جبکہ اس سے قبل جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری میں 26 دسمبر کو تین زلزلے آئے جبکہ 18 دسمبر کو یکے بعد دیگرے پانچ بار زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔ تاہم ان زلزلوں سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں اس شدت کے زلزلے کے جھٹکے پہلے بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ تاہم ان زلزلوں میں کسی طرح کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ سنہ 2023 میں بھی جموں وکشمیر میں متعدد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ مارچ 2023 میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا اسی دوران کشمیر میں ایک فلم کی شوٹنگ جاری تھی تاہم اس زلزلے کے دوران اداکار سمیت شوٹنگ کرنے والی پوری ٹیم محفوظ رہی تھی۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں زلزلہ کے جھٹکے، فلم 'لیو' کی ٹیم کے ساتھ جنوبی اداکار وجے محفوظ

Last Updated : Jan 4, 2024, 11:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details