اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر یونیورسٹی میں سہ روزہ ایشیائی پارلیمانی مباحثے کا اختتام - مخالف نقطہ نظریہ

کشمیر یونیورسٹی اور ایک غیر سرکاری ادارے کے باہمی اشتراک سے اسکول اور کالج کے طلبہ کے لیے منعقدہ سہ روزہ مباحثے کا اختتام ہوا۔

کشمیر یونیورسٹی میں 3 روزہ ایشیائی پارلیمانی مباحثہ کا اختتام
کشمیر یونیورسٹی میں 3 روزہ ایشیائی پارلیمانی مباحثہ کا اختتام

By

Published : Apr 15, 2021, 1:59 PM IST

’’جنگ کی باتیں‘‘ عنوان سے منعقدہ ایشین پارلیمانی بحث و مباحثہ کا اہتمام کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ قانون نے کیا۔ اس میں ڈین آف اکیڈمک افئیرس پروفیسر شبیر اے بٹ مہمان خصوصی کے طور پر شریک رہے۔ جب کہ رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر مہمان ذی وقار کی حیثیت سے اختتامی تقریب میں موجود تھے۔

اپنے صدارتی خطبے میں پروفیسر بٹ نے کہا کہ مباحثہ طلبہ میں تنقیدی سوچ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جبکہ عوامی سطح پر بولنے کا اعتماد بڑھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحث و مباحثے سے طلبا کے مابین نظریات کے تبادلے میں بھی مدد ملتی ہے اور معاشرے سے متعلق متنازع معاملات پر بات چیت کرنے کے وہ اہل بھی بن جانتے ہیں۔

ڈاکٹر نثار احمد میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’بحث و مباحثے طلبہ کو اپنے خیالات کو منظم طریقے میں سب کے سامنے پیش کرنے کے اہل اور قابل بناتے ہیں جبکہ مخالف نقطہ نظر کو سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔‘‘

انہوں نے طلبا و طالبات کو غیر نصابی سرگرمیوں میں شامل ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’مستقبل میں بھی یونیورسٹی کی جانب سے اس طرح کی غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے برابر تعاون پیش کیا جائے گا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details