جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے اختتام کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لئے تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ ضلع کپوارہ میں دوسرے مرحلے کے تحت رامحال اور ریڈی چوکی بل کیلئے یکم دسمبر یعنی کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔
رامحال نشست تین بلاکوں پر مشتمل ہے، جن میں تارت پورہ، ویلگام اور ماگام شامل ہیں، جبکہ ریڈی بلاک میں ضلع ترقیاتی کونسل کی نشست ہے یہاں بھی یکم دسمبر کو وٹ ڈالے جائیں گے۔ دونوں نشستوں میں ووٹروں کی کل تعداد 48 ہزار 744 ہے جن میں ریڈی چوکی بل میں 21 ہزار 348 اور رامحال نشست کے لئے 27 ہزار 396 ہیں۔