وادی کشمیر میں 2G انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کے آج قوی امکانات ہیں جس کی تصدیق انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے کی ہے، جبکہ فون کالنگ خدمات بغیر پلوامہ اور شوپیان اضلاع کے پوری وادی میں گزشتہ سب کو بحال کی گئی تھی۔ جبکہ ان دنوں محض بی ایس این ایل فون سروس چالو تھی۔
بدھ کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ گاؤں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہوئے تصادم میں جزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائکو کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے کشمیر میں مواصلاتی نظام پر پابندی عائد کی تھی۔