سرینگر:سپراسپیشلیٹی اہسپتال سرینگر میں روزانہ اوسطاً 27 چھوٹی بڑی سرجریز انجام دی جا رہی ہیں جن میں 13 بڑی (میجر سرجریز) اور 14 چھوٹی سرجریز شامل ہیں۔ وہیں ہسپتال میں یومیہ بنیاد پر او پی ڈی میں 6 سو مریضوں کا معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔ Srinagar Super Specialty Hospital
حال ہی میں سپر اسپیشلیٹی اہسپتال، جی ایم سی سرینگر، کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ایک غیر معمولی اینڈوسکوپک الڑاسونو گرافی گائیڈڈ بلیری ڈرینیج EUSBD سرجری انجام دی اور جموں وکشمیر میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی ای یو ایس بی ڈی سرجری سپر اسپیشلیٹی اہسپتال سرینگر میں انجام دی گئی۔ اس سے قبل مریضوں کو اس جراحی کے لیے دارالحکومت دہلی جانا پڑتا تھا اور اس کے لیے مریض کو 2 سے 3 لاکھ روپے خرچ بھی کرنے پڑتے تھے۔