سرینگر (جموں و کشمیر):ریجنل ٹرانسپورٹ اٹھارٹی، سرینگر نے ای رکشوں کے لیے 25 اضافی روٹ مقرر کیے ہیں۔ یہ فیصلہ ہموار پبلک ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے کے لیے ای رکشا کے کام کے مفاد میں لیا گیا ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہر سرینگر میں ای رکشوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے اور ایک ہموار پبلک ٹرانسپورٹ سروس، اور ای رکشوں کے کام کرنے کے مفاد میں اضافی روٹس کی وضاحت کی ضرورت محسوس کی گئی۔
E rickshaws in Srinagar: ای رِکشوں کیلئے 25 اضافی روٹ مقرر - ریجنل ٹرانسپورٹ اٹھارٹی، سرینگر
سرینگر شہر میں ٹریفک حکام نے ہموار پبلک ٹرانسپورٹ سروس کو یقینی بنانے کے لیے ای رکشوں کے لیے 25 مزید اضافی روٹس کو منظوری دے دی ہے۔ 25 New Routes for E rickshaws in Srinagar
![E rickshaws in Srinagar: ای رِکشوں کیلئے 25 اضافی روٹ مقرر a](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-17992622-thumbnail-4x3-e-rickshaw-aspera.jpg)
ایک جائزہ میٹنگ میں اس مسئلے پر غور کیا گیا اور یہ فیصلہ لیا گیا کہ پہلے سے مطلع شدہ روٹس کے علاوہ ای رکشوں کو کچھ اور اضافی روٹس پر چلنے کی اجازت دی جائے گی اور سرینگر شہر کے آس پاس ٹریفک روٹس پر اس پابندی کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی کہ کوئی بھی ای رکشا قومی شاہراہ اور ٹینگ پورہ بائی پاس سے سونہ وار تک اور سرینگر شہر میں جہانگیر چوک سے ہوائی اڈے تک سڑک کے کسی بھی حصے پر کہیں بھی نہیں چلے سکیں گے۔ مصروف ترین علاقوں، مقبول ترین مقامات اور رہائشی علاقوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روٹس کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔
رکشوں کو 45 راستوں پر چلنے کی اجازت دی گئی ہے جوکہ شہر سرینگر اور شہر خاص کے آس پاس تقریبا ہر حصے کا احاطہ کرتے ہیں۔ پہلا روٹ پارمپورہ بائی باس سے دہارمنہ، بڈگام تک۔ دوسرا پانتھہ چوک سے زیون تک۔ تیسرا اور چوتھا راستہ شالہ ٹینگ سے شروع ہوکر شریف آباد تک۔ پانچواں روٹ شالہ ٹینگ سےعمر آباد، مصطفی آباد پر مبنی ہے۔ اسی طرح دیگر روٹس کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔