مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کے آج کورونا وائرس کے 240 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور اس طرح سے یونین ٹریٹری میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 9501 ہو گئی ہے۔
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر میں 58 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ ضلع بارہمولہ میں 37، کولگام میں 2، شوپیاں میں 7، اننت ناگ میں 8، کپواڑہ میں 32، پلوامہ میں 4، بڈگام میں 18، بانڈی پورہ مین 5، گاندربل میں 14، جموں میں 12، کٹھوعہ میں 4، راجوری میں 18، پونچھ میں 5 ڈوڈہ میں 3 اور کشتواڑ میں 4 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں آج صبح سے 5 کورونا مریضوں کی موت بھی ہو گئی ہے اور ان اموات کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 154 ہوگئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر میں آج کورنا کے 240 نئے معاملات سامنے آئے جن میں سے 185 کشمیر سے ہیں اور 55 خطے جموں سے ہیں۔ اس کے علاوہ کشمیر میں 74 مریض اور جموں میں 54 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے ڈسچاج کیا گیا ہے۔
میڈیا بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ یونین ٹرٹری میں 3652 سرگرم معاملات ہیں، جبکہ 5695 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 4،29،787 سیمپلز کی جانچ کی گئی ہے جن میں سے 9 جولائی تک 4،20،286 سیمپلز کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔