جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'اس وقت سینٹرل جیل میں کل 635 قیدی ہیں، جن میں 27 خواتین بھی شامل ہیں۔ ابھی تک سینٹرل جیل میں کورونا وائرس کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے'۔
جموں و کشمیر کی جیلوں میں 23 قیدی کورونا مثبت پائے گئے - جموں و کشمیر بڑی خبر
جموں و کشمیر کی جیلوں میں 23 قیدی مثبت پائے گئے ہیں، 219 قرنطینہ میں۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پريسنز وی کے سنگھ نے منگل کے روز سرینگر میں واقع سینٹرل جیل کا دورہ کیا۔
اس تعلق سے ڈی جی پی سنگھ نے اپنے دورے کے دوران جیل ملازمین کو وبا کے خلاف رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی۔
جموں و کشمیر کے تمام جیلوں کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 'آج کی تاریخ تک خطے کی 13 جیلوں میں کل 4 ہزار 572 افراد قید ہیں جن میں سے 23 اس وبا سے مثبت پائے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ جیل کٹھوعہ میں 21 جبکہ سینٹرل جیل جموں اور ڈسٹرکٹ جیل جموں میں ایک ایک قیدی کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے ہیں'۔ مزید 219 قیدي اس وقت لازمی قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں۔ رہنما خطوط کے مطابق نئے قیدیوں کو 14 روز تک قرنطینہ میں رکھنا ضروری ہے۔'