اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں 23 ہسپتال کووڈ مریضوں کے لیے مختص - کشمیر میں عالمی وبا

جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے 23 ہسپالوں کو کووڈ مریضوں کے علاج و معالجے کے لیے مختص کیا ہے جن میں صوبہ کشمیر سے 15 جبکہ صوبہ جموں سے 8 ہسپتال شامل ہیں۔

جموں و کشمیر میں 23ہسپتال کووڈ مریضوں کے لیے مختص
جموں و کشمیر میں 23ہسپتال کووڈ مریضوں کے لیے مختص

By

Published : Apr 24, 2021, 4:14 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹیریٹری میں 23 اسپتالوں کو کووڈ مریضوں کے لئے مختص کیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے ہفتہ کو جاری ایک حکمنامے کے مطابق 1705 بیڈز کی صلاحیت والے صوبہ جموں کے 8 جبکہ صوبہ کشمیر کے 15 اسپتالوں کو کورونا مریضوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

ان اسپتالوں میں صوبہ جموں کا گاندھی نگر اسپتال، سی ڈی اسپتال، ایم سی ایچ کمپلیکس گاندھی نگر اسپتال، سی ایچ سی رامگڑھ، اولڈ اسپتال کشتواڑ، ایس ڈی ایچ ناگری پرول، سی ایچ سی چنانی اور اے ایچ گھگوال سانبہ شامل ہیں۔

کشمیر صوبے میں سی ڈی اسپتال سرینگر، جواہر لعل نہرو اسپتال، کشمیر نرسنگ ہوم، ایس ڈی ایچ سوپور، ٹراما اسپتال بجبہاڑہ، این ٹی پی ایچ سی مٹن، ایم سی ایچ کولگام، این ٹی پی ایچ سی پیٹھ کوٹ بڈگام، این ٹی پی ایچ سی پریس آباد بڈگام، سی ایچ سی داور، این ٹی پی ایچ سی بانڈی پورہ، طبیہ کالج شیوتھ بانڈی پورہ، سی ایچ سی حاجن اور آرمی اسپتال JAKLI رنگریٹ شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے گزشتہ کئی دنوں سے جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا جبکہ شرح اموات میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز جموں و کشمیر میں قریب 2000 مثبت معاملات درج کیے گئے۔ وہیں اس موذی وائرس سے 19 اموات بھی ہوئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details