سرینگر: شمالی کشمیر کے نولاری گاؤں (پٹن) سے تعلق رکھنے والے ماؤنٹین بائیکر اور سنو بورڈررضا علی کسی بھی بین الاقوامی اسپورٹس برانڈ سے وابستہ ہونے والے وادی کے پہلی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "برانڈ کے ساتھ وابستہ ہونے کا مطلب میرے لیے ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ اس سے مجھے بین الاقوامی سطح پر فائدہ ہوگا۔ میں منٹل ہیلتھ کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کروں گا۔ ماؤنٹین بائیکنگ کو بھارت بالخصوص کشمیر میں مقبول کروں گا۔" Rizza Alee, a mountain biker
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "مجھے بچپن سے سائیکلنگ کا شوق تھا تاہم گھر والوں کا اتنا ساتھ بھی نہیں تھا، لیکن اب سب بدل گیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ کوئی بھی کام مُشکِل نہیں ہے اگر آپ کریں تو۔"
علی بین الاقوامی سطح پر کشمیر کو پہاڑی بائیک کی منزل کے طور پر فروغ دینے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ "برانڈ ایمبیسیڈر ہونے کا مطلب صرف اس کا سامان استعمال کرنا نہیں ہوتا۔ کشمیر ماؤنٹین بائیکنگ کا ایک اہم مقام ہو سکتا ہے۔ میں اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کو پیغام پھیلانے کے لیے استعمال کروں گا اور اپنے لوگوں کو متاثر کرنے کے لیے ایڈونچر مواد تخلیق کروں گا۔" Rezza alee appointed as Scott ambassador