سرینگر:جموں کشمیر میں رواں برس اکتوبر تک دو ہزار کروڑ سے زائد صنعت کاروں نے انویسٹمنٹ کی ہے، تاہم گزشتہ برس مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں اس سے زائد انوسٹمنٹ ہوئی تھی۔
کمشنر سیکرٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز وکرم جیت سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس اکتوبر تک 2079.76 کروڑ کی انویسٹمنٹ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس سب سے زیادہ انوسٹمنٹ ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس 2153.45 کروڑ کی انوسٹمنٹ ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ مرکزی سرکار اور جموں کشمیر انتظامیہ نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد دعوے کیا تھا کہ جموں کشمیر میں اب صنعت کاری کے دروازے مکمل طور پر کھل گئے ہیں، جس سے ملکی و بین الاقوامی صنعت کار یونین ٹریٹری میں صنعت کاری کر سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں یہاں متحدہ ارب امارات کے معروف تجارتی گرپ امار نے سرینگر کے مضافات سمپورہ میں شاپنگ کمپلیکس کی بنیاد رکھی تھی، تاہم ابھی تک اس پر کوئی کام نہیں ہوا ہے۔التبہ شعبہ صحت میں ملک کے معروف طبی اداروں بشمول پارس، اجالا سائگنس نے یہاں ہسپتال کھول دئے ہیں۔ کمشنر سیکرٹری نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں 46 نئے انڈسٹریل اسٹیٹس تعمیر کئے جارہے ہیں جو مختلف اداروں کو تعمیر کرنے کے لیے دئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: