سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے پارمپورہ علاقے میں ہفتے کی دوپہر کو ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔20structures gutted
آگ کی زد میں آنے سے تقریبا 20 رہائشی ٹین شیڈ، ایک گودام ، ایک دکان اور ایک کار خاکستر ہو گئیں۔ Fire incident
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی دوپہر کو پارمپورہ سرینگر میں ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔Fire broke out at Parimpora behind the Police station
انہوں نے کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران تقریبا 20 ڈھانچے مکمل طور پر خاکستر ہوئے ہیں۔Parimpora fire incident
انہوں نے مزید بتایا کہ تقریبا ایک درجن فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم لاکھوں روپیہ مالیت کی گھریلو اشیاء تباہ و برباد ہوئی۔