سرینگر: شہر سرینگر میں اگلے ہفتے 20 الیکٹرانک بسوں کو متعارف کیا جارہا ہے۔ ایسے میں یہ بسیں شہر بھر میں پروٹو ٹائپ ٹیسٹنگ سے گزریں گی،تاکہ ان کی کارگردگی کا جائزہ لیا جاسکے اور کسی بھی ضروری ترمیم عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
مذکورہ بسیں دو سائز 9 میٹر اور 12 میٹر لمبائی میں آتی ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ روزانہ کم از کم یہ 200 کلومیٹر کی مسافت طے کریں گی۔شہر سرینگر میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو بڑھانے کے لئے حکومت نے گزشتہ برس دسمبر میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت 100 سمارٹ ای بسوں کا فلیٹ شروع کرنے کا منصوبہ رکھا تھا اور رواں ماہ کے آخر تک ایسی 20 ای بسیں آنے کی امید ہے۔
ای سمارٹ بسیں جدید خصوصیات سے آراستہ ہوں گے،جن میں رئیل ٹائم ٹریکنگ ، آن بورڈ وائی فائی اور دیگر سہولیات شامل ہیں ۔اس اقدام کا بنیادی مقصد ،زیادہ لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ ٹریفک جام اور آلودگی سے شہر کر بچایا جاسکے۔
مزید پڑھیں: