اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضوابط کی خلاف ورزی پر سرینگر میں 2 مٹھائی اور ایک بیکری یونٹ سیل - ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک بیکری یونٹ سیل

محکمے فوڈ سیفٹی نے ضلع سرینگر میں اچانک کئی دوکانوں پر چھاپے ماری کارروائی انجام دی جس دوران دو مٹھائی اور بیکری بنانے والے یونٹ کو سیل کر دیا گیا کارروائیوں کے دوران کل 1.5 کوئنٹل مٹھائی ضبط کی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 7:59 AM IST

سرینگر: محکمے فوڈ سیفٹی نے ضلع سرینگر میں اچانک کئی دوکانوں پر چھاپے ماری کارروائی انجام دی جس دوران دو مٹھائی اور بیکری بنانے والے یونٹ کو سیل کر دیا گیا کارروائیوں کے دوران کل 1.5 کوئنٹل مٹھائی ضبط کی گئی۔ کشمیر میں ڈرگس اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن کے فوڈ سیفٹی ونگ نے انٹیلیجنٹ کم لیگل سیل اور فوڈ سیفٹی ونگ سرینگر، نے بمنہ، قمرواری اور ڈلگیٹ علاقوں کے بازاروں کا اچانک معائنہ کیا۔جس میں دو مٹھائی اور بیکری یونٹ فوڈ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گیے۔جس کے بعد دونوں یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔ ضبط کی گئی مٹھائیوں کے نمونے فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوائے گئے تاکہ ان کے معیار کا اندازہ لگایا جا سکے۔

حکام نے ان چھاپوں کو جاری رکھنے کا اپنا ارادہ ظاہر کیا ہے اور کہا کہ خاص طور پر آنے والے تہواروں کے موسم میں اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے تاکہ صارفین کو اعلیٰ قسم کی مٹھائیوں اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم ہوسکے۔ فوڈ سیفٹی کے عہدیداروں نے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ کے رہنما خطوط اور دفعات پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام تجارتی یونٹس خاص طور پر مٹھائیاں، بیکری کی اشیاء اور دودھ کی مصنوعات تیار کرنے والوں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کو متنبہ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایس آئی اے کے چھاپے


ادھر صارفین اشیائے خوردونوش سے متعلق محکمے کی مخصوص ہیلپ لائن (ٹول فری نمبر 104) کے ذریعے شکایات درج کر سکتے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details