فوجی ترجمان کے مطابق چیمپین شپ کا مقصد کھیل میں دلچسپی رکھنے والے کشمیری نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو ایک پیلٹ فارم مہیا کرانا ہے تاکہ وہ کھیل کے ذریعے اپنے نام روشن کر سکیں۔
چنار پریمیر لیگ مارشل آرٹ چیمپین شپ سال 2019-2020 کا انعقاد فوج کی 2 آر آر کی جانب سے کیا گیا ہے اور وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
ڈپٹی جی اور سی ونود بھدو نے چیمپئن شپ کا افتتاح کرتے ہوئے اس میں شرکت کرنے والے افراد کی تعریف کی۔ ونود بھدو نے کھیلوں میں کشمیری نوجوانوں کے جوش، جوش و جذبے کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مارشل آرٹس کھیل کافی مقبول ہے اور یہ چمپین شپ وادی کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔ چیمپین شپ تین دن میں منعقد ہوگی اور کشمیری نوجوانوں کو مارشل آرٹس میں اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے مواقع فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ چیمپیئن شپ میں 300 سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ فوج کے ذریعہ لڑکوں اور لڑکیوں لیے الگ الگ چینجنگ روم ، لنچ اور ریسٹ رومز اور ٹرانسپورٹ جیسی سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔
چیمپیئن شپ شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے کوئی فیس نہیں رکھی گئی ہے اور جیتنے والے اور رنر اپ کو چیمپئن شپ کے آخری دن انعام سے نوازا جائے گا۔ چیمپین شپ اعلیٰ تکنیکی عملے کی نگرانی میں انڈور ووشو کک باکسنگ نوڈ میں منعقد کی جارہی ہے۔