اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں 11 ماہ میں ریکارڈ 2 کروڑ سیاح آئے: جی کشن ریڈی - سال 2023 میں سیاحوں کی آمد

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد رواں سال کے آخری 11 مہینوں میں جموں و کشمیر میں دو کروڑ سیاحوں نے سیر کی ہے۔ Tourists Visited Kashmir In 2023

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی
مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 7:46 PM IST

جموں و کشمیر میں 11 ماہ میں ریکارڈ 2 کروڑ سیاح آئے: جی کشن ریڈی

نئی دہلی: حکومت نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ اس کی پالیسیوں نے جموں و کشمیر میں سیاحت کے شعبے کو مضبوط کیا ہے اور اس سال صرف 11 مہینوں میں ریکارڈ دو کروڑ سیاحوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کا دورہ کیا ہے۔


وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد رواں سال کے آخری 11 مہینوں میں دو کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کی سیاحت کی ، جو کہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔


وزیر اعظم نریندر مودی کی ایوان میں موجودگی کے دوران ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پوری دنیا میں ہندوستان کے سیاحت کے سفیر ہیں۔ وہ جس ملک کا بھی دورہ کرتے ہیں، وہ خاص طور پر ہندوستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں حال ہی میں ختم ہونے والی G20 سربراہی کانفرنس کے دوران ہندوستان میں سیاحت کے امکانات پر خصوصی توجہ دی گئی اور ملک بھر میں کانفرنس کے اجلاس منعقد کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے مثبت نتائج میں سے ایک یہ ہے کہ ملک کے سیاحتی شعبے کو بھی اس سے خاطرخواہ فائدہ ہوا۔

مزید پڑھیں:


ایک دیگر سوال کے جواب میں موصوف نے کہا کہ حکومت ہند اب ملک میں ہوٹل نہیں کھول رہی ہے بلکہ یوتھ ٹورازم کلبوں کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ملک کے مختلف اداروں میں 35 ہزار یوتھ ٹورازم کلب کھولے جا چکے ہیں۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details