مرکزی علاقہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے 186 پازٹیو کیسز سامنے آئے ہیں اور اس طرح سے اس یونین ٹریٹری میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6422 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 88 کورونا مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا آج پائے گئے مثبت کیسز میں سے 158 کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے جبکہ 28 کیسز جموں میں پائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 176 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع شوپیاں میں 35 اور کولگام میں دو مثبت کیسز پائے گئے ہیں، جبکہ اننت ناگ میں 8، بارہمولہ میں 37، کپواڑہ میں 22، پلوامہ میں 19، بڈگام میں 1، بانڈی پورہ میں 2، گاندربل میں 3، جموں میں 7، ادھمپور میں 3، کٹھوعہ میں 2، سانبہ میں 4، پونچھ میں 2، راجوری میں 8 اور ریاسی اور ڈوڈہ میں بالترتیب ایک ایک پازٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔