اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں سافٹ ٹینس قومی چیمپین شپ کا انعقاد

'کھیلو انڈیا' سرمائی کھیلوں کے بعد سرینگر میں سافٹ ٹینس قومی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں ملک کی متعدد ریاستوں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

سرینگر میں سافٹ ٹینس قومی چیمپئن شپ کا انعقاد
سرینگر میں سافٹ ٹینس قومی چیمپئن شپ کا انعقاد

By

Published : Mar 6, 2021, 8:52 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور ٹیم کے آفیشلز کا کہنا ہے کہ وہ یہاں کے انتظامات سے کافی مطمئن ہیں تاہم ان کی اپنی ریاستوں میں جو کھیل کو فروغ دینے کے لیے سہولتیں ہیں ان میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

سرینگر میں سافٹ ٹینس قومی چیمپئن شپ کا انعقاد
سافٹ ٹینس کے بین الاقوامی کھلاڑی محمد نصیر اور جتندر کا کہنا ہے گزشتہ برسوں کے دوران ان کھیلوں کو کافی فروغ ملا ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر عائد لاک ڈاؤن کی وجہ سے کھلاڑیوں کو آن لائن تربیت دی جا رہی تھی۔ ہمیں امید ہے کہ آنے والے وقت میں کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
وہیں پنجاب سے آئے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ دو مرتبہ عالمی کھیلوں میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہاں سے گولڈ میڈل لے کر ہی واپس گھر لوٹیں گے۔ ان کے ساتھی کا کہنا تھا کہ پنجاب جو ابھی تک کبڈی، کشتی جیسے کھیلوں کے لیے جانا جاتا تھا تاہم اب وہاں کے کھلاڑی بھی ٹینس میں اس لیے دلچسپی دکھا رہے ہیں کیونکہ اس میں زیادہ مواقع فراہم ہوتے ہیں۔
کیرالہ سے آئے ہوئے کھلاڑی بھی کافی پُرجوش نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ریاست میں لان ٹینس یا سافٹ ٹینس کے لیے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، جس وجہ سے کیرالہ کے کھلاڑیوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہفتے کے روز سرینگر کے جوگرس پارک میں مینز چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل کھیلے گئے اور فائنل مقابلے آٹھ مارچ کو اسی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details