اردو

urdu

By

Published : Nov 30, 2021, 8:58 PM IST

ETV Bharat / state

Corona Update J&K: چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے171 افراد متاثر، 172شفایاب

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں عالمی وبا سے کسی بھی متاثرہ مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ اب تک جموں و کشمیر میں 4476افراد موذی وائرس سے فوت ہو چکے ہیں۔

Corona Update J&K
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے171 افراد متاثر، 172شفایاب

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران Coronavirus in J&Kعالمی وبا کورونا وائرس کے 171مثبت معاملات کے ساتھ ہی موذی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 36ہزار 852پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے کسی بھی متاثرہ مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ اب تک جموں و کشمیر میں موذی وائرس سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد 4476پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 172افراد صحت یاب ہوکر اسپتالوں/کووڈ مراکز سے ڈسچارج کیے گئے جن میں 22صوبہ جموں جبکہ 150وادی کشمیر سے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک جموں و کشمیر میں وائرس سے متاثر ہوئے کُل 336852 افراد میں سے اس وقت 1625فعال معاملات - 291صوبہ جموں، 1334وادی کشمیر سے - ہیں۔ بلیٹن کے مطابق 3لاکھ 30ہزار 751وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں جبکہ 4476فوت ہو چکے ہیں۔ وائرس سے اب تک صوبہ جموں میں 2185جبکہ وادی کشمیر سے 2291افراد فوت ہو چکے ہیں۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک ایک کروڑ 76لاکھ 36ہزار 861ٹیسٹ کیے گئے جن میں 17300009کی رپورٹ منفی ثابت ہوئی ہے۔ وہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 48ہزار 282ٹیسٹ کئے گئے۔

وادی کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرینگر سے 62بارہمولہ 42بڈگام 16، پلوامہ 1، کپوارہ 5، اننت ناگ 1، بانڈی پورہ 3، گاندربل 9، جبکہ کولگام اور شوپیاں اضلاع سے کوئی مثبت کیس درج نہیں ہوا ہیں۔

صوبہ جموں میں جموں ضلع سے 18، ادھمپور 2، راجوری 2، ڈوڈہ 1، کٹھوعہ 3، ریاسی 2، پونچھ 3، رام بن 1 کیسز درج ہوئے جبکہ سانبہ اور کشتواڑ اضلاع میں کوئی بھی مثبت معاملہ درج نہیں ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details