مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 170 نئے مثبت معمالات سامنے آئے ہیں، جن میں 128 کشمیر خطے سے ہیں جبکہ 42 جموں خطے سے ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا میں مبتلا 4 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 101 کورونا متاثرین صحتیاب ہو گئے ہیں جن میں 50 جموں سے ہیں اور 51 کشمیر وادی سے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق جموں و کشمیر میں اب تک 119 افراد کی موت واقع ہوئی ہے، جن میں 105 کشمیر سے ہیں اور 14 جموں خطے سے ہیں۔ ضلع سرینگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ 28 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 19 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔