اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: سڑک حادثے میں مزدور ہلاک - سڑک حادثے میں ہلاک

سرینگر کے سونہ وار علاقے میں جمعرات کو سڑک حادثے میں 17سالہ مزدور ہلاک جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہو گیا۔

سرینگر: سڑک حادثے میں مزدور ہلاک
سرینگر: سڑک حادثے میں مزدور ہلاک

By

Published : Apr 8, 2021, 5:31 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل سے تعلق رکھنے والا ایک17سالہ مزدور سرینگر کے سونہ وار علاقے میں جی بی پنتھ اسپتال کے نزدیک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت عمر قادر گنائی ولد غلام قادر گنائی کے طور پر کی گئی ہے۔

اس حادثے میں 22سالہ دانش احمد بٹ ولد محمد الطاف بٹ بھی شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ دونوں افراد ضلع گاندربل کے واکورہ علاقے کے رہنے والے ہیں۔

اس ضمن میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details