جموں و کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران Coronavirus in J&Kعالمی وبا کورونا وائرس کے 150مثبت معاملات کے ساتھ ہی موذی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 36ہزار 681پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے ایک شخص کی موت بھی واقع ہوئی ہے جس سے اس موذی وائرس سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد 4476پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 181افراد صحت یاب ہوکر اسپتالوں/کووڈ مراکز سے ڈسچارج کیے گئے جن میں 20صوبہ جموں جبکہ 161وادی کشمیر سے ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک جموں و کشمیر میں 336681متاثرہ افراد میں کل 1626فعال معاملات - 281صوبہ جموں، 1345وادی کشمیر سے - ہیں۔ بلیٹن کے مطابق 3لاکھ 30ہزار 597وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں جبکہ 4476فوت ہو چکے ہیں۔ وائرس سے اب تک صوبہ جموں میں 2185جبکہ وادی کشمیر سے 2291افراد فوت ہو چکے ہیں۔