اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lt Gen. D P Pandey on Ceasefire: فوج کو جنگ بندی کی ضرورت نہیں، جی او سی، ڈی پی پانڈے - فوج کو جنگ بندی کی ضرورت نہیں

لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ ’’جنگ بندی سے فوج کو کوئی مدد نہیں ملتی ہے۔ ہمیں اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ مگر جو لوگ لائن آف کنٹرول اور سرحد پر رہائش پذیر ہیں، انہیں امن و سکون کی زندگی جینے کا موقع مل رہا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔‘‘ GoC on Ceasefire

فوج کو جنگ بندی کی ضرورت نہیں: جی او سی، ڈی پی پانڈے
فوج کو جنگ بندی کی ضرورت نہیں: جی او سی، ڈی پی پانڈے

By

Published : May 5, 2022, 5:02 PM IST

سرینگر:وادی کشمیر میں پندرہویں چنار کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے 15 Corps Commander Lt Gen. D P Pandey کی مدت کار بحیثیت جی او سی 9 مئی کو ختم ہو رہی ہے اور ان کی جگہ لیفٹنٹ جنرل ڈی ایس اوجلا 15 کور کمانڈر کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔ ڈی پی پانڈے ایک برس کی مدت تک اس عہدے پر فائز رہے۔ ان کو 7 مارچ 2021 کو اس عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔ تاہم ایک برس کی مدت کے بعد ہی ان کو اس عہدے سے ہٹا کر انہیں کمانڈنٹ آرمی وار کالج مہو، مدھیہ پردیش تعینات کر دیا گیا ہے۔

لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو

پندرہویں چنار کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے چنار کور ہیڈ کوارٹر بادامی باغ، سرینگر میں جمعرات کو الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جہاں سول سوسائٹی کے متعدد افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب کے حاشیے پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ ’’کشمیر میں ایک الگ تبدیلی رونما ہوئی ہے کیونکہ لوگ خصوصا نوجوان دہشت گردی اور دہشت گردوں کی کاروائیوں کے خلاف آواز اٹھانے لگے ہیں جو ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔ اس سے قبل لوگ خاموش رہتے تھے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ علیٰحدگی پسند سوچ اور عسکریت پسندی کے خلاف اگر آپریشنز کم ہوئے تو یہ پھر سے سانس لینے لگیں گے اور اپنی کھوئی ہوئی زمین پر واپس آنے کی کوشش کریں گے۔ GOC on Kashmir Militancy تاہم اگر کشمیری عوام ان کے خلاف مستقل آواز اٹھائیں گے تو اس پر مکمل طور پر قابو پایا جا سکے گا۔

سرینڈر پالیسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’’فوج کے پاس کوئی آفیشل سرینڈر پالیسی نہیں ہے تاہم آپریشنز کے وقت فوج اپنے دشمن کو بھی ہتھیار ڈالنے کا موقع دیتی ہے۔ مقامی عسکریت پسندوں، جو ہمارے اپنے بچے ہیں، ان کو سرینڈر کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ واپس مین اسٹریم میں شامل ہو سکیں۔‘‘

جنگ بندی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’جنگ بندی سے فوج کو کوئی مدد نہیں ملتی ہے۔ GoC on Ceasefire ہمیں اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ مگر جو لوگ لائن آف کنٹرول اور سرحد پر رہائش پذیر ہیں، انہیں امن و سکون کی زندگی جینے کا موقع مل رہا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details