مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 144 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور اس طرح سے یونین ٹریٹری میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 7237 تک پہنچ گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ آج 269 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جن میں سے 214 وادی کشمیر سے ہیں اور 55 جموں سے ہیں اور انہیں مختلف ہاسپٹلز سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 2 کورونا مریض کی موت ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ شخص اور اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ ایک شخص کی آج موت ہوئی ہے۔ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں ان دونوں کا انتقال ہو گیا ہے۔