سرینگر:جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے اہوٹو گاؤں میں منگل کی شام ایک مسلح تصادم میں عسکریت پسند تنظیم جیش محمد سے وابستہ دو مقامی عسکریت پسند مارے گئے۔ جبکہ اس سے قبل ضلع کے ایک اور علاقے میں پیر کی شامل پیش آئے تصادم میں ایک غیر مقامی عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا۔ حفاظتی ایجنسیز کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اب تک جموں و کشمیر میں کُل 142عسکریت پسند ہلاک کیے گئے۔Militants Killed in Kashmir during 2022
ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ ضلع کولگام کے اہوٹو علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس میں دو عسکریت پسندوں کو گھیر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا تبادلہ انکائونٹر کی شکل اختیار کر گیا جو دونوں عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر ختم ہوا۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت محمد شفیع اور محمد آصف کے طور پر کی ہے، دونوں ضلع کولگام کے رہائشی ہیں۔ ہلاک کیے گئے عسکریت پسندوں کی تحویل سے دو اے کے 47 رائفلیں، گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ کولگام ضلع میں 24 گھنٹوں میں اس طرح کا یا دوسرا تصادم تھا۔Kashmir Militancy