اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا کے 140 نئے کیسز - ہسپتالوں سے رخصت

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 140 نئے کیسز پائے گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی یونین ٹریٹری میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 389 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر: کورونا کے 140 تازہ کیسز
جموں و کشمیر: کورونا کے 140 تازہ کیسز

By

Published : Mar 20, 2021, 6:49 PM IST

تازہ معاملات میں 25 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 115 کیسز کشمیر میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 100 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 30 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 70 کشمیر سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1980 تک ہو گئی ہے۔ فوت شدہ شخص کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ 73 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع بارہمولہ میں 14، بڈگام میں 18، پلوامہ اور شوپیاں میں بالاترتیب 2 اور اننت ناگ اور کپواڑہ میں تین تین کیسز پائے گئے ہیں۔ خطے جموں کے ضلع جموں میں 22 اور ادھمپور میں تین کیسز پائے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 28 ہزار 389 افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں سے 1191 فعال کیسز ہیں، تاہم 1 لاکھ 25 ہزار 218 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں اس کے علاوہ 1980 افراد کی موت ہوئی ہے۔ فوت شدہ افراد میں 732 جموں سے ہیں جبکہ 1248 کشمیر سے ہیں۔

جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں اب سب سے زیادہ افراد (26886) متاثر ہوئے ہیں جبکہ 465 افراد کی اس وبا سے موت واقع ہوئی ہے۔ وہیں ضلع جموں میں 24 ہزار 913 افراد اب تک کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 379 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details