جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 14 کیسز کی موجودگی کی تصدیق کی ہے جس کے بعد اس یونین ٹریٹری میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 314 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس: کشمیر میں 14 نئے کیسز - انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل
مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 14 نئے کیسز کی تصدیق، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 314 ہو گئی ہے.
کشمیر میں 14 نئے کیسز
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 14 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا یونین ٹریٹری میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 314 ہو گئی ہے، جن میں سے 54 جموں صوبے سے اور باقی 246 کشمیر سے ہیں۔