اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: امرتسر میں پھنسے 14کشمیری طلباء کی گھر واپسی

پاکستان میں زیر تعلیم 14کشمیری طلباء امرتسر میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد کشمیر پہنچے۔

By

Published : Apr 16, 2020, 7:30 PM IST

lockdown
کورونا وائرس: امرتسر میں پھنسے 14کشمیری طلباء کی گھر واپسی

کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں کشمیری بیرون ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ تاہم 14 طلباء کو امرتسر سے گھر واپس آنے کی اجازت دی گئی۔

یہ 14 طلباء پاکستان میں زیر تعلیم ہیں اور کووڈ19 وبا کے پھلاؤ کے بعد وہاں سے گھر لوٹ رہے تھے تاہم انکو امرتسر میں 18 مارچ کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

طلباء کا کہنا ہے کہ انہوں نے قرنطینہ کی مدت مکمل کرکے انتظامیہ سے گھر واپس جانے کی اجازت طلب کی تھی۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے انکے لئے لکھنپور تک ٹرانسپورٹ سہولیات میسر رکھی جس کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے انہیں گھر لانے کیلئے ٹرانسپورٹ فراہم کیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان سبھی طلباء کے ٹیسٹ منفی پائے گئے ہیں اور انہیں گھر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہزاروں طلباء، مزدور اور دیگر کشمیری افراد لاک ڈاؤن کے بعد بیرون ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں گھر واپس لایا جائے۔

ان میں سے بیشتر افراد کووڈ 19 ٹیسٹ میں منفی پائے گئے ہیں جبکہ کئی افراد قرنطینہ کی مدت بھی مکمل کر چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details