گزشتہ برس عالمی وبا کورونا وائرس کی پہلی لہر امسال کے مقابلے میں طبی عملے کے لیے کافی خطرناک ثابت ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے 14 ڈاکٹر اپنے فرائض انجام دینے کے دوران کورونا سے متاثر ہوکر فوت ہو گئے۔
امسال 2021 میں اب تک 6 ڈاکٹر فوت ہوئے ہیں جن میں 2 جموں سے، 3 وادی چناب سے جبکہ ایک ڈاکٹر کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔
وادی چناب سے تعلق رکھنے والے جن ڈاکٹر صاحبان کی کورونا سے موت واقع ہوئی ان میں ڈاکٹر طاہر مرزا، ڈاکٹر محمد اکرم ملک اور ڈاکٹر بشارت حسین شاہ شامل ہیں جبکہ جموں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ایم ایل شرما اور ڈاکٹر ایم اے رینہ بھی کرونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ ادھر کشمیر کے ایک ممتاز ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر مصطفی عالم کی جان بھی مہلک وائرس نے لی۔
گزشتہ برس 2020 میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے جموں وکشمیر کے 8 ڈاکٹر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جن میں کشمیر کے 6جبکہ جموں صوبے کے 2 ڈاکٹر شامل ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 6ڈاکٹروں میں ڈاکٹر شبیر احمد ملک، ڈاکٹر محمد سلیم حسین، ڈاکٹر محمد اشرف، ڈاکٹر خورشید اقبال اور ڈاکٹر محمد اقبال خان شامل ہیں جبکہ جموں کے ڈاکٹر نوید بشیر رونیال اور ڈاکٹر رجت شامل ہیں۔
ادھر ذرائع کے مطابق گزشتہ برس سے کشمیر صوبے میں تقریبا 2 ہزار طبی اور نیم طبی عملے کے اہلکار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں تاہم وہ صحتیاب ہوکر اس وقت بہتر طور اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔