جموں و کشمیر نے آیوشمان بھارت، پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا، صحت Ayushman Bharat Pradhan Mantri Jan Arogya Yojana- SEHAT کے مستحقین کو کیش لیس سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جموں و کشمیر یوٹی میں ہسپتالوں اور خدمات کی صلاحیتوں کے نیٹ ورک کو مضبوط کیا ہے۔ یہ سکیم جموں و کشمیر یوٹی کے تمام رہائشیوں بشمول حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو سال کاپانچ لاکھ روپے ہیلتھ اِنشورنس کو فراہم کرتی ہے۔
گذشتہ تین مہینوں میں 12 نئے پرائیویٹ ہسپتالوں اور ڈائیگناسٹک مراکز کو اس اسکیم AM-PMJAY SEHAT کے دائرے میں لایا گیا ہے جن میں خانمز ہسپتال سرینگر، کشمیر اتھ روٹ سرینگر، صفامروہ میڈیکل سینٹر سرینگر، تحقیق ڈائیگناسٹک اینڈ ڈائیلا سز سینٹر سرینگر، مائی ہیلتھ کیئر اننت ناگ، حکیم ثناء اللہ ہسپتال سوپور بارہمولہ، گورو ہسپتال سوپور بارہمولہ، رکشا کڈنی سینٹر جموں ، یو دویر نرسنگ ہوم جموں، انکور میتر یکا جموں، بابا نانک میڈیسٹی جموں، نیولائف ہسپتال سانبہ شامل ہیں۔