اردو

urdu

ETV Bharat / state

Militants killed in 2022: رواں برس اب تک ایک سو اٹھارہ عسکریت پسند ہلاک: آئی جی پی کشمیر - پلوامہ میں آپریشن ختم ہوچکا ہے

آئی جی پی وجے کُمار نے کہا کہ غیر ملکی عسکریت پسند کی تعداد جس قدر کم ہوگی اتنی ہی مقامی عسکریت پسند کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوگی۔ IGP Kashmir On Militant killing

IGP Kashmir vijay kumar
وادی میں امثال اب تک 118 عسکریت پسند ہلاک : آئی جی پی کشمیر

By

Published : Jun 21, 2022, 8:16 PM IST

سرینگر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ رواں برس اب تک 118 عسکریت پسند مارے گئے جن میں 33 غیر ملکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس اس مدت کے دوران 52 ملکی عسکریت مارے گئے تھے۔ آئی جی پی نے کپوارہ، پلوامہ اور کولگام اضلاع کی تصادم آرائیوں کے بارے میں کہا کہ کپوارہ اور پلوامہ میں آپریشن ختم ہوچکا ہے جبکہ ضلع کولگام میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔ Militants killed in 2022

انہوں نے کہا کہ گزشرہ برس کے پہلے پانچ ماہ انیس دنوں کے دوران 52 عسکریت پسند مارے گئے تھے۔ غیر ملکی عسکریت پسندوں کی تعداد جس قدر کم ہوگی اتنی ہی مقامی عسکریت پسندوں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوگی۔ کپوارہ پولیس نے شوکت احمد شیخ نامی ایک مقامی عسکریت پسند جس کا تعلق شوپیاں سے ہے، کو گرفتار کیا جس نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ لولاب ویلی میں تین پاکستانی عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں‘۔ آئی جی نے کہا کہ آپریشن کے دوران تینوں پاکستانی عسکریت پسند کو مارا گیا اور اس دوران شوکت احمد بھی مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کولگام میں دو عسکریت پسند مارے گئے جبکہ وہاں آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Four Militants Killed in Twin Gunfight: جموں وکشمیر میں دو مسلح تصادم، چار عسکریت پسند ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details