امسال جموں و کشمیر اور لداخ یوٹی کے 11ہزارعازمین نے مجوعی طور حج 2022 کے لیے رجسٹریشن کروائی یے۔ مئی کے مہینے سے شروع ہونے والے حج 2022 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 فروری تھی۔11,000 Register For Hajj-2022 From J&K, Ladakh
دنیا بھر میں کرونا وبا کی پہلی اور دوسری لہر کے باعث مملکت سعودی عرب نے مسلسل دو برسوں میں بیرون ملک مقیم عازمین حج پر پابندی عائد کر دی تھی۔
سعودی عرب کی طرف سے امسال حج 2022 کے حوالے سے منظوری کے بعد دنیا بھر میں کرونا کے معاملات میں کمی کے ساتھ رجسٹریشن کا عمل لداخ اور جموں و کشمیرمیں نومبر میں شروع ہوا ۔ Hajj-2022 Registration
حج کمیٹی کے مطابق جموں و کشمیر اور لداخ دونوں خطوں سے تعلق رکھنے والے 11 ہزارعازمین حج نے اپنا اندراج کرایا، جب کہ 200 سے 300 کے درمیان مزید عازمین قطار میں ہیں اور امید ہے کہ ان سب کو شامل کیا جائے گا۔
حج پر جانے والے عازمین کی تعداد کی کوئی قرعہ اندازی ابھی نہیں کی گئی ہے اور یہ عمل ممکنہ طور پر آئندہ 10 سے 20 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔