اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر ائیر پورٹ پر 10 نئے ایکسرے چیکنگ کاؤنٹرس نصب کیے جا رہے ہیں

دارالحکومت سرینگر کے ہوائی اڈے کے توسیعی منصوبے کے تحت آئندہ برس 10نئے ایکسرے چیکنگ کاؤنٹرس نصب کیے جا رہے ہیں۔

سرینگر ائیرپورٹ پر 10نئے ایکسرے چیکنگ کائونٹرس نصب کیے جا رہے ہیں
سرینگر ائیرپورٹ پر 10نئے ایکسرے چیکنگ کائونٹرس نصب کیے جا رہے ہیں

By

Published : Aug 2, 2021, 2:51 PM IST

توسیعی منصوبے کے تحت آئندہ برس سے سرینگر ائیر پورٹ کے داخلی دروازوں پر نئے 10ایکسرے چیکنگ کونٹرس قائم کیے جا رہے ہیں، جس سے سرینگر ائیر پورٹ کے دروازوں پر ایکسرے کائونٹروں کی تعداد 16 ہو جائے گی۔

ڈائریکٹر ائیرپورٹ سنتوش ڈھوکے نے کہا ہے کہ اس وقت داخلی دروازوں میں ایکسرے چیکنگ مشینیں نصب ہیں جبکہ آئندہ وقت میں مزید مشینوں کو نصب کیا جا رہا ہے جس سے سفر کرنے والوں کا وقت بچنے کے ساتھ ساتھ کافی حد تک آسانی بھی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ’’1100کروڑ روپے کے منصوبے کے لیے کنسلٹنٹ تعینات کیا گیا ہے اور اس کا نقشہ بھی تیار کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ رواں برس کے آخر تک ٹینڈرنگ کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا۔‘‘

مزید پڑھیں؛ بڈگام میں مشکوک باکس برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب

سنتوش ڈھوکے نے مزید کہا کہ ائیر پورٹ میں منتقل ہونے والی ٹنل بھی تعمیر کی جائے گی۔ اس وقت 4 ٹنلیں کام کر رہی ہیں جبکہ 5ویں ٹنل نئے توسیع منصوبہ کے تحت بنائی جائے گی کیونکہ ہوائی جہازوں اور مسافرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ سرینگر کا بین الاقوامی ہوائی اڈا براہ راست انڈین ائیر فورس کے زیر کنڑول میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details